تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انڈین پریمیئر لیگ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتی ہے: زیمپا

انڈین پریمیئر لیگ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتی ہے: زیمپا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے کہا ہے کہ طویل دورانیے کے باعث انڈین پریمیئر لیگ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے اس بار پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیے کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھلاڑیوں کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہیں اور انہیں بہتر کارکردگی کا موقع فراہم کرتی ہیں۔زیمپا نے بتایا کہ اگرچہ ان کا ابتدائی منصوبہ اس سیزن میں آرام کرنے کا تھا، تاہم پاکستان سپر لیگ کے مختصر شیڈول نے انہیں شرکت پر آمادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ تقریباً ڈھائی ماہ تک جاری رہتی ہے، جس کی مدت کم کرکے کھلاڑیوں کو زیادہ سہولت دی جا سکتی ہے۔