تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

ٹرمپ تشدد اور عدم استحکام بھڑکا رہے ہیں:ایران کا الزام

ٹرمپ تشدد اور عدم استحکام بھڑکا رہے ہیں:ایران کا الزام

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو خط میں لکھا کہ صدر ٹرمپ ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کی وجہ سے بے گناہ شہری جان بحق ہو رہے ہیں۔ایران نے یہ خط یو این سیکرٹری جنرل کو بھی بھیجا ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال پر فوری توجہ دینی چاہیے۔