تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ایران اور پاکستان کے درمیان ایل پی جی اسٹوریج و سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

ایران اور پاکستان کے درمیان ایل پی جی اسٹوریج و سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایران نے پاکستان میں ایل پی جی اسٹوریج اور سرمایہ کاری کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو نئی سمت ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں دو ماہ کے دوران ایرانی تجارتی وفد دوسری مرتبہ کراچی پہنچا۔یہ وفد وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت پاکستان میں پہنچا جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وفد میں کان کنی کے شعبے کے سرمایہ کار اور چاول کی درآمد سے متعلق کاروباری نمائندے بھی شامل تھے۔فیڈریشن کے رہنما محمد علی حیدر کے مطابق معاہدے کا مقصد توانائی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، جبکہ فریقین نے پاک ایران تجارت کا حجم آئندہ برسوں میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔