تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز پر بارودی سرنگوں سے حملے کا دعویٰ

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز پر بارودی سرنگوں سے حملے کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو آئل ٹینکرز ایرانی بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگئے، جس کے بعد ان کی نقل و حرکت روک دی گئی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے سرکاری خبر رساں پلیٹ فارم سپاہ نیوز پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ٹینکرز ایسے بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے تہران غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ایرانی بحریہ کے مطابق بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور ان کی نقل و حرکت رک گئی۔تاہم ایرانی فورسز نے واقعے کا وقت، ٹینکرز کے نام، ان کی ملکیت اور عملے کو ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔پاسدارانِ انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران نے پیر کی رات ایک امریکی ڈرون مار گرایا تھا، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی تصدیق یا تردید سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کی اہم ترین گزرگاہوں میں شامل ہے۔ یہاں بحری آمدورفت متاثر ہونے سے علاقائی سلامتی اور عالمی توانائی کی منڈیوں پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔