تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا: ایران کا دعویٰ

امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا: ایران کا دعویٰ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ساحلی علاقوں پر مبینہ امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اہداف کے مقام، حملے کی نوعیت یا ممکنہ نقصانات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔اس سے قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مقامات اور ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا اور اس کارروائی کو بغیر ردعمل کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے سیریک جزیرے پر کیے گئے امریکی حملے کو ناکام بنا دیا اور اس کے اثرات کو غیر مؤثر کر دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا اور ردعمل مناسب وقت اور مقام پر تیز اور فیصلہ کن ہوگا۔آئی آر جی سی نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے کوئی نئی کارروائی کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔