تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ

ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی نائب جنرل یداللّٰہ جوانی نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ممالک سے امریکی افواج کو نکال دیں، بصورت دیگر انہیں شدید فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل یداللّٰہ جوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی اڈے یا مقام کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی کر سکتی ہے۔جنرل یداللّٰہ جوانی نے بالخصوص کویت، بحرین اور اردن کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں موجود ایسے مقامات، جہاں سے ایران کے خلاف حملوں کے لیے کارروائیاں کی جاتی ہیں، ایرانی جوابی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔