تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کی خبر جھوٹی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کی خبر جھوٹی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کی خبریں ڈیموکریٹس کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ آیا ایران کو 300 ارب ڈالر کے تعمیر نو فنڈ تک رسائی دی جائے گی۔ اس پر انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے تو اس قسم کی مالی سہولتوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔