تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز کی مکمل اجازت:ایران کا اعلان

امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز کی مکمل اجازت:ایران کا اعلان

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پاسداران انقلاب نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو اپنے ملک سے نکال دیں گے، انہیں آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔جاری بیان کے مطابق ایسے ممالک آج سے آبنائے ہرمز سے آزادانہ طور پر گزرنے کے مجاز ہوں گے۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں، اور اگر ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرے گی۔ اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر حالات کا تقاضا ہوا تو امریکی نیوی کمرشل جہازوں کے ساتھ آبنائے ہرمز میں تعینات کی جا سکتی ہے۔امریکی صدر کے بیان کے بعد پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کر کے دکھائیں۔