لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تہران یورپ میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے یورپ میں امریکی فوجی تنصیبات کو ممکنہ اہداف کے طور پر دیکھا ہے، جن میں بلغاریہ اور قبرص میں موجود امریکی یا مغربی فوجی مراکز بھی شامل ہیں۔فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں زیر سمندر فائبر آپٹک کیبلز کو نشانہ بنانے کے امکان کا بھی جائزہ لیا ہے، جبکہ امریکی حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی کارروائی کی صورت میں ایران جوابی ردعمل کے طور پر وسیع پیمانے پر حملے کرسکتا ہے۔
کشیدگی بڑھی تو ایران یورپ میں امریکی اہداف نشانہ بنا سکتا ہے: برطانوی اخبار
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں