تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان

ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو موجودہ دور کے بہترین مراحل میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔پریس بریفنگ میں اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف کا طے شدہ دورہ ایران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ امور پر مرکوز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان اس وقت ’’بہترین مراحل میں سے ایک‘‘ سے گزر رہے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون سمیت علاقائی معاملات پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ایرانی ترجمان نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے کہا کہ تہران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا ہے۔ ان کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مخالفین کی شرائط قبول نہیں کرے گا۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کسی جارح فریق کو جنگ کے اختتام کی شرائط طے کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ریاستی ادارے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ شروع کرنے والے فریق کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا، جبکہ ایران قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم پر قائم ہے۔