تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران نے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کر دیں

ایران نے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کر دیں

  • تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے 6 اہم اسٹریٹجک شرائط پیش کر دی ہیں، جنہیں ایک نئے قانونی اور سکیورٹی فریم ورک کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مختلف علاقائی ممالک اور ثالثوں نے ایران کو جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز دی ہیں، جس کے جواب میں ایران نے اپنی شرائط واضح کی ہیں۔اہلکار کے مطابق ایران کی پیش کردہ شرائط درج ذیل ہیں:
  • 1. جنگ دوبارہ شروع نہ ہونے کی واضح اور قابلِ عمل ضمانت۔
  • 2. خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی بندش۔
  • 3. جارح قوتوں کو پیچھے ہٹانے اور ایران کو جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا۔
  • 4. تمام علاقائی محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ۔
  • 5. آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا قانونی نظام نافذ کرنا۔
  • 6. ایران مخالف میڈیا سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور متعلقہ عناصر کو ملک بدر کرنا۔یہ اقدامات ایران کے مطابق ایک جامع قانونی اور سکیورٹی فریم ورک کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے میں پائیدار امن قائم کرنا اور مستقبل میں کسی بھی کشیدگی سے بچنا ہے۔