تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے، تاہم طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا بلکہ اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے، اس پر دہشت گردی کا الزام عائد کر دیتا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، وہ خطے میں سلامتی کیلئے شراکت داری چاہتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سننے کے بعد انہوں نے جواب دینے کا فیصلہ کیا اور اقوام متحدہ میں اپنی تیار کردہ تقریر سے ہٹ کر خطاب کیا۔
ایران مذاکرات کیلئے تیار، طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے: پزشکیان
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں