تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایران دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کو تیار

ایران دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کو تیار

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا جارحانہ اقدام کا بھرپور طاقت سے جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے کسی بھی ممکنہ حملے یا مخالف قوت کی غلطی سے نمٹنے کے لیے ضروری صلاحیت اور تیاری برقرار رکھی ہوئی ہے۔اس سے قبل تہران میں امام حسین چوک سے انقلاب چوک تک ایک بڑا جلوس نکالا گیا، جس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ’’جان فدا‘‘ مہم کے تحت 3 لاکھ 13 ہزار رضاکار متحرک کیے گئے ہیں۔مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے اسے عالمی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ مہم ایران کے جمہوری تشخص اور عوام کے عزم و استقامت کی علامت ہے۔