تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

امریکی جواب کا جائزہ جاری، ایران ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو ردعمل دے گا

امریکی جواب کا جائزہ جاری، ایران ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو ردعمل دے گا

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی تجویز پر امریکا کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے بعد تہران ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو اپنا ردعمل بھجوائے گا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایران کو امریکی جواب موصول ہو چکا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ایران ثالثوں کے ذریعے امریکا کو جواب دے گا۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران اور متعلقہ فریقوں کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے، تاہم انہوں نے سفارتی رابطوں کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ایرانی بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم تہران کے حتمی ردعمل اور مذاکرات کے ممکنہ نتائج کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ ہے۔ اس لیے اسے دوبارہ کھولنے سے متعلق پیش رفت عالمی توانائی کی منڈیوں اور خطے کی صورت حال پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔