تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت انجام دیے جائیں گے۔کونسل کے جاری بیان کے مطابق پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے اجازت نامے جاری کرے گی تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کے لیے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام جہازوں کو اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ راستوں اور وقت کی پابندی کرنا ہوگی تاکہ خطے میں بحری نقل و حمل کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی اسلام آباد معاہدے کے تحت کی جائے گی: ایران
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں