تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران نے حیفہ ریفائنری پر دوبارہ حملہ کر دیا، آگ بھڑک اٹھی

ایران نے حیفہ ریفائنری پر دوبارہ حملہ کر دیا، آگ بھڑک اٹھی

 تہر ان( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اس دوسرے میزائل حملے میں ریفائنری کے فیول ٹینک اور صنعتی علاقے کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان دھوئیں میں ڈوب گیا۔تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تیل کی پیداوار مکمل طور پر بند نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے حیفہ ریفائنری پر یہ دوسرا حملہ ہے، جس میں بھی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور بجلی کی عارضی بندش ہوئی تھی۔