تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

آبنائے ہرمز کھولنا نہیں، محفوظ بحری راستوں پر اتفاق مذاکرات کا مقصد ہے، ایران

آبنائے ہرمز کھولنا نہیں، محفوظ بحری راستوں پر اتفاق مذاکرات کا مقصد ہے، ایران

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق جاری مذاکرات کا فوری مقصد آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا نہیں بلکہ تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ بحری راستوں اور آمدورفت کے طریقہ کار پر اتفاق کرنا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان بات چیت مثبت اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک بحری جہازوں کی آمدورفت کے راستے سے متعلق بنیادی اتفاق رائے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ مشترکہ اعلامیے کے بعض تکنیکی نکات پر مشاورت جاری ہے۔اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ محفوظ بحری راستے کا تعین اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنا دو مختلف معاملات ہیں۔ ان کے بقول موجودہ صورتحال کے پس پردہ دیگر عوامل کارفرما ہیں اور بحران کے خاتمے کے لیے امریکا کی مبینہ خلاف ورزیوں کا ازالہ ضروری ہوگا۔ایرانی ترجمان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی امریکا کی جانب سے مبینہ خلاف ورزی اور جاری بحری ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کے لیے ان معاملات کا حل ناگزیر ہے۔ممکنہ ٹرانزٹ فیس سے متعلق سوال پر اسماعیل بقائی نے کہا کہ فی الحال ایران اور عمان کے درمیان فیس کی رقم یا تقسیم کے حوالے سے کوئی حتمی مذاکرات نہیں ہورہے۔