تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار

ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار

لاہور( کامرس ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جنگ و کشیدگی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں اور ہوا بازی کی صنعت کو شدید مالی نقصان سے دوچار کردیا، جبکہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں نے بحران کی شدت مزید بڑھا دی ہے۔حالیہ کشیدگی کے باعث مسافروں کے سفری اخراجات میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ کورونا وبا کے بعد موجودہ صورتحال کو ہوا بازی کی صنعت کے لیے سب سے بڑا مالی دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ تاجروں نے مال کی ترسیل کے لیے فضائی راستہ اختیار کیا تو فضائی کمپنیوں نے بھی کرایوں میں 40 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق اگر حالات جلد معمول پر نہ آئے تو متعدد فضائی کمپنیاں اپنی پروازیں بند کرنے پر مجبور ہوسکتی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بار بار بند ہونے سے عالمی فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور دنیا بھر میں 52 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔برصغیر میں بھارت کو اس بحران سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا، جہاں فضائی سرگرمیوں میں 50 سے 60 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 60 لاکھ سے زائد مسافر اس بحران سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔