تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا

ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہ سکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکی دباؤ، بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کے باوجود مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے، جبکہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کی تیاری کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق بعض امریکی فضائی دفاعی یونٹس کی تعیناتی 2027ء تک بڑھائی جارہی ہے، جبکہ مزید میرین فورسز اور جنگی طیاروں کی خطے میں گردش بھی جاری رہے گی۔ ایران کے میزائل حملوں سے خلیجی ممالک کی توانائی تنصیبات کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق جنگ طویل ہونے کی صورت میں عالمی تیل منڈیوں میں مزید عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔