تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایران جنگ: امریکا کے بیلسٹک میزائل ذخائر میں نمایاں کمی

ایران جنگ: امریکا کے بیلسٹک میزائل ذخائر میں نمایاں کمی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں امریکی افواج اب تک دو اقسام کے بیلسٹک میزائل استعمال کرچکی ہیں، جن میں آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹمز اور پریسیژن اسٹرائیک میزائل شامل ہیں۔ ان میزائلوں کے ذریعے ایرانی زمینی تنصیبات کو فاصلے سے نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق جنگ سے قبل امریکا کے پاس موجود ایک ہزار ٹوماہاک کروز میزائلوں میں سے اب صرف 150 باقی رہ گئے ہیں۔ایران کے میزائل اور ڈرون حملے روکنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں استعمال ہونے والے امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ اور تھاڈ کے ذخائر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔جنگ سے پہلے امریکا کے پاس 452 تھاڈ میزائل موجود تھے، جن میں سے اب 234 باقی ہیں، جبکہ 2330 پیٹریاٹ میزائلوں میں سے صرف 759 دستیاب رہ گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان میزائل نظاموں کی تیاری میں طویل وقت اور بھاری سرمایہ درکار ہوتا ہے، اس لیے موجودہ کمی امریکی دفاعی ذخائر کے لیے اہم چیلنج بن سکتی ہے۔