تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

ایران جنگ، محصولات میں اضافے سے امریکا میں ایندھن مہنگا

ایران جنگ، محصولات میں اضافے سے امریکا میں ایندھن مہنگا

تہران( کامرس ڈیسک)ایران جنگ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محصولات بڑھانے کے باعث امریکا میں ایندھن اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران جنگ کے بعد ملک میں ڈیزل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔امریکی محکمہ توانائی کے مطابق ڈیزل کی ہفتہ وار اوسط قیمت 20 سینٹ فی گیلن اضافے کے بعد 5.65 ڈالر فی گیلن ہوگئی۔امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق مزید 20 سینٹ اضافے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔امریکی اخبار کے مطابق حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں کھاد، ایندھن اور زرعی مشینری مہنگی ہونے سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔