تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایران کی امریکا کو اڈے دینے والے ممالک کو سخت وارننگ

ایران کی امریکا کو اڈے دینے والے ممالک کو سخت وارننگ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج نے امریکا کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین فراہم کرنے والے ممالک کو بھاری نتائج سے خبردار کردیا۔ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ جو ممالک امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سے کوئی سرگرمی پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کو کسی بھی نوعیت کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں براہ راست شرکت تصور کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ امریکا کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے والے ممالک کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔