تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ

ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے شپنگ کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو جرمانے، حراست یا ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران نے خلاف ورزیوں کے الزام میں بعض بحری جہازوں کی جانچ کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جبکہ امریکا کے ساتھ نیوی گیشن انتظامات پر مذاکرات میں تعطل کے دوران آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے تجارتی آپریٹرز پر دباؤ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ اس کی نقل و حمل کی ضروریات کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز اگر دوبارہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کریں گے تو ان کے خلاف جرمانے، حراست یا ضبطی کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔خلیج فارس آبنائے اتھارٹی نے شپنگ کمپنیوں کو جہازوں کی فہرستوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں خلیجی ریاستوں سے یا ان تک سامان منتقل کرنے والی کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ چارٹر طے کرنے سے قبل ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے تازہ ترین ریکارڈ کی جانچ کرلیں۔اتھارٹی کے مطابق یہ جانچ ان جہازوں تک بھی بڑھائی جائے گی جو پہلے سے فہرست میں شامل بحری جہازوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، جن میں جہازوں کی منتقلی، ٹرانس شپمنٹ اور دیگر متعلقہ سمندری سرگرمیاں شامل ہیں۔