تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاکستان خبر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی اور تازہ پیش رفت کے حوالے سے ایک دوسرے سے خیالات کا اظہار کیا۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بھی رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عباس عراقچی نے یہ گفتگو چین کے سرکاری دورے کے دوران کی۔مذاکرات میں پاک ایران سرحدی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔عسکری و سفارتی حلقوں کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال میں دونوں پڑوسی ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان یہ رابطہ اہمیت کا حامل ہے اور اس سے علاقائی سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔