تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

ایران کا معاشی محاصرہ امریکی اقتصادی دہشتگردی ہے: عراقچی

ایران کا معاشی محاصرہ امریکی اقتصادی دہشتگردی ہے: عراقچی

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد معاشی پابندیوں اور دباؤ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اقتصادی دہشتگردی قرار دیا ہے۔عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی معاشی پالیسی صرف ایران ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت اور مختلف ممالک کی خودمختاری کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا قومی قرض تقریباً 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ان کے مطابق واشنگٹن اپنی اندرونی معاشی مشکلات سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے ایران کے خلاف جارحانہ معاشی اقدامات اور دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔