اسلام آباد( پاکستان خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔گفتگو کے دوران ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسحاق ڈار کو پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آئندہ چار ملکی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا۔نائب وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی۔وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام کے فروغ اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، علاقائی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان