تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور ایران کا خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے میں قیام امن کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ایرانی ہم منصب سے گفتگو کی، جس میں خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر دیرپا امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور اس پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے ایران کے عملے اور ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی میں پاکستان کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔