تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کے نائب صدر سے کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کے نائب صدر سے کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( پاکستان خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کایا کالس سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورت کی۔ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قریبی رابطے قائم رکھے جائیں تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ مشاورت جاری رکھی جا سکے۔