تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

اسحاق ڈار کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

اسحاق ڈار کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

اسلام آباد( پاکستان خبر)اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دیگر وزرائے خارجہ اور اعلیٰ شخصیات کے ہمراہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کو خیرسگالی اور نیک تمناؤں کے پیغامات پہنچائے۔اردن کے فرمانروا نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے بیت المقدس کے مقدس مقامات کی سرپرستی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اردن کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں فلسطین کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی تازہ پیشرفت اور دیگر علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔