تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

اسحاق ڈار، ایس سی او پائیدار اقتصادی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے

اسحاق ڈار، ایس سی او پائیدار اقتصادی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے

دوشنبے (پاکستان خبر) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار اقتصادی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرسکتی ہے۔ پاکستان زراعت، کان کنی، معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کا حامی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ایس سی او کے رکن ممالک کو معاشی انضمام کے مشترکہ سفر میں تیزی لانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ توانائی کے شعبے میں تعاون اور عالمی معلوماتی سلامتی کو بھی تنظیم کے اہم ایجنڈے کا حصہ ہونا چاہیے۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پاکستان کی صدارت کے لیے وژن پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق تنظیم باہمی اعتماد اور تنوع کے احترام کے اصولوں پر قائم ہے، جبکہ پاکستان خطے میں رابطوں کے فروغ کے لیے ایس سی او کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔ ایس سی او کا خطہ عالمی اقتصادی ترقی کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تنظیم نے تجارت، بنیادی ڈھانچے، ثقافت اور جدت سمیت مختلف شعبوں میں اپنا دائرہ کار وسیع کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایس سی او میں شمولیت شنگھائی اسپرٹ سے اس کی وابستگی کا عکاس ہے۔ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ہدفی سرمایہ کاری معاشی انضمام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اہم ہے۔