اسلام آباد (پاکستان خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں غزہ کی صورتحال، علاقائی حالات اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر مشاورت کی۔ اس دوران غزہ اور فلسطین کی صورتحال بھی زیر بحث آئی اور دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔گفتگو میں عراق میں 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور خاقان فیدان نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ رابطوں اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ، غزہ اور او آئی سی اجلاس پر تبادلہ خیال
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان