تازہ ترین
پاکستان خبر

اسحاق ڈار، ترک وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار، ترک وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد( پاکستان خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی چار کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو کی، جبکہ مستقبل میں ہونے والے کثیرالجہتی اجلاسوں اور باہمی روابط سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔