تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی درخواست پر مہلت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی درخواست پر مہلت منظور

اسلام آباد( پاکستان خبر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی۔جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جبکہ درخواست گزار ڈاکٹر عظمیٰ کے وکیل عزیر بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے بتایا کہ رجسٹرار آفس نے کچھ اعتراضات لگائے ہیں اور آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کے دوران وہ اعتراضات دور کر دیں گے۔جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ مختلف درخواستیں ایک ہی نوعیت کی دائر کی گئی ہیں، جس پر وکیل نے وضاحت دی کہ اس پٹیشنر کی جانب سے ایسی کوئی دوسری درخواست زیر التوا نہیں ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔