تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کیس اہم فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کیس اہم فیصلہ

اسلام آباد( پاکستان خبر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے وکیل سلمان اکرم راجا کی ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر توہین عدالت درخواست میں تحریری جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ آپ دیکھ لیں، رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے۔ شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو جواب موصول ہو چکا ہے، لیکن پی ٹی اے کا جواب تسلی بخش نہیں ہے۔سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے کیس کے متعلق مشاورت کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ اگر ملاقات ہو گئی تو 24 فروری کو حتمی دلائل سنی جائیں گی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے بھی تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت دی۔سلمان اکرم راجا نے مزید بتایا کہ ملاقات کا آرڈر 4 نومبر کا ہے، لیکن دو ماہ سے عمل درآمد نہیں ہوا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر جاری کیا جائے گا تاکہ ملاقات ہو اور کیس آگے بڑھ سکے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔