تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیس میں نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیس میں نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد( پاکستان خبر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے اسی نوعیت کی جماعت اسلامی کے کیس کے ساتھ درخواست کو یکجا کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد اعظم خان نے مرکزی مسلم لیگ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار انعام الرحمن کمبوہ اپنے وکیل اشفاق احمد کھرل کے ساتھ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا صدارتی آرڈیننس چیلنج کیا گیا ہے اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ شیڈول کا اعلان ہو چکا، کاغذات جمع کرائے جا چکے اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ صدراتی آرڈیننس کالعدم قرار دے کر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔