تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد( پاکستان خبر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی، جس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، نیب اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سزا معطلی کی درخواستیں اپیلوں پر نوٹس کے بغیر قابل سماعت نہیں، جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ سزائیں تقریباً 14 ماہ قبل دی گئی تھیں اور اس دوران پراسیکیوشن التواء کی درخواستیں دائر کرتا رہا ہے۔وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی ٹرائل کے دوران ضمانت پر تھیں اور میڈیکل بنیاد بھی موجود ہے، اسی لیے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ عدالت ہفتے میں دو دن سماعت کے لیے دے سکتی ہے، جس پر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کے لیے مہلت طلب کی۔عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت کے لیے پیر کا دن مقرر کر دیا ہے۔