تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فرانس کی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی مخالفت دوہرا معیار ہے، اسماعیل بقائی

فرانس کی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی مخالفت دوہرا معیار ہے، اسماعیل بقائی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فرانس کی جانب سے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی مخالفت دوہرا معیار ہے، کیونکہ فرانس خود جوہری ہتھیاروں کو آزادی اور سلامتی کی ضمانت سمجھتا ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود ملک کے پُرامن جوہری پروگرام کو بھی خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری طاقتوں کی اجارہ داری عالمی امن کے لیے سوالیہ نشان ہے، جبکہ موجودہ عالمی نظام چند طاقتور ممالک کی بالادستی کو فروغ دے رہا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقی امن اسی وقت ممکن ہے جب تمام ممالک کے سلامتی اور تحفظ کے حق کو تسلیم کیا جائے۔