تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

اسماعیل قانی کی اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلا کی وارننگ

اسماعیل قانی کی اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلا کی وارننگ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلا کی وارننگ جاری کی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی اور کارروائیاں ختم نہ کیں تو اسے ماضی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسماعیل قانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل اپنی پالیسیوں سے باز نہ آیا تو اسے خطے سے اسی طرح نکلنا پڑے گا جیسے سال 2000 میں جنوبی لبنان سے انخلا کے دوران ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ اب اسرائیل کے ہاتھ میں ہے اور اگر انخلا نہ کیا گیا تو صورتحال دوبارہ اسی تاریخ کی طرف جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ لبنان میں ہر سال 25 مئی کو یومِ آزادی منایا جاتا ہے، جو 2000 میں اسرائیلی افواج کے جنوبی لبنان سے انخلا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔