تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

افغان سرحد پر انٹیلی جنس کارروائیاں، 29 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

افغان سرحد پر انٹیلی جنس کارروائیاں، 29 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاکستان خبر) پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں میں 29 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن “غضب للحق” کے تحت مختلف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، جن میں ہائی ویلیو کمانڈر خان فروش عرف زبل اور بھارتی پراکسی تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 3 دیگر دہشت گرد شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کے خلاف پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جہاں 3 دہشت گرد مراکز تباہ کیے گئے اور 25 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے اسلحہ اور بارود کے ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، اور سکیورٹی فورسز نے غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔