تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ترکیہ کے یومِ فتح پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

ترکیہ کے یومِ فتح پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

اسلام آباد( پاکستان خبر)ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح کے موقع پر آئی ایس پی آر نے پاک ترک دوستی کے جذبے سے سرشار خصوصی نغمہ ’’دو دل، ایک جان‘‘ جاری کردیا۔نغمے میں پاکستانی فنکاروں نے اردو اور ترک زبان میں اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، مشترکہ ثقافت اور باہمی محبت کی خوبصورت عکاسی کی ہے۔’’دو دل، ایک جان‘‘ کی موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی، جبکہ اس کی دھن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر نے مرتب کی ہے۔ نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے اپنی آواز سے سجایا ہے۔اس منفرد نغمے کی خاص بات یہ ہے کہ اردو اور ترک زبان کے امتزاج پر مبنی اس پیشکش میں شامل تمام گلوکار اور فنکار پاکستانی ہیں۔ نغمے میں دونوں ممالک کی مشترکہ ثقافت اور اقدار کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔نغمے میں رباب، ترکیہ کے روایتی ساز باقلاما اور دربوکا کی دلکش دھنوں کو شامل کیا گیا ہے، جو پاک ترک دوستی کی خوبصورت موسیقائی عکاسی کرتی ہیں۔اردو اور ترک زبان کے حسین امتزاج سے تیار کیا گیا یہ نغمہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لازوال دوستی، بھائی چارے، باہمی محبت اور مشترکہ اقدار کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتا ہے۔