تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا طیارہ واپس بھیج دیا

انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا طیارہ واپس بھیج دیا

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے پائلٹ کی شہریت کے باعث ایتھوپین ایئرلائنز کے ایک کارگو طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں طیارے کو ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا واپس جانا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 31 ممالک کے شہری پائلٹس کے زیرِ کمان طیاروں کی لینڈنگ روکنے کے اقدامات کیے ہیں۔ تاہم اس پابندی کی نوعیت اور اس میں شامل ممالک کی فہرست کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز نے بعدازاں انڈونیشی پائلٹ کی جگہ دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے پائلٹ کو تعینات کیا، جس کے بعد کارگو طیارے نے دوبارہ تل ابیب کے لیے پرواز کی۔رپورٹس کے مطابق پائلٹ کی تبدیلی کے بعد ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ تل ابیب میں بحفاظت لینڈ کر گیا۔