تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، حزب اللّٰہ کے جوابی راکٹ

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، حزب اللّٰہ کے جوابی راکٹ

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)بیروت میں عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائیہ نے متعدد حملے کیے ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ضلع نبطیہ کے علاقے کفر تبنیت کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ النبطیہ الفوقا قصبے پر بھی فضائی حملے کیے گئے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے علی الطاہر کی پہاڑیوں اور اطراف کے علاقوں میں گولہ باری بھی کی۔دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر کم از کم 10 راکٹ داغے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سرحدی علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ دونوں جانب سے کارروائیوں کے بعد صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔