تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق

 نبطیہ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق نبطیہ کے مختلف علاقوں پر گزشتہ رات شدید بمباری کی گئی، جس کے دوران متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملوں کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان میں فوجی تعیناتی کے حوالے سے اسرائیل اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔دوسری جانب خطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، جس میں لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا ذکر بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔