غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ امن منصوبے پر پیش رفت کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں مزید فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 18 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی، خان یونس، دیر البلح اور جبالیہ میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ طبی مراکز اور ادویات کے گودام بھی حملوں کی زد میں آئے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں حملوں کے نتیجے میں 5 لبنانی فوجی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے اسپتالوں اور طبی تنصیبات پر حملوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
امن منصوبے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 18 فلسطینی شہید
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں