تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

اسرائیلی حملوں نے غزہ میں جنگ بندی ختم کر دی:حماس

اسرائیلی حملوں نے غزہ میں جنگ بندی ختم کر دی:حماس

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں موجودہ جنگ بندی بے معنی ہو گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ثالث ممالک کی امن کوششیں اسرائیل کی طرف سے نظر انداز کی جا رہی ہیں اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ حماس نے امریکہ اور دیگر ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے روکے۔قبل ازیں امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ واشنگٹن میں شیڈول میٹنگ کے لیے ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔ یہ میٹنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی زیرِ میزبانی ہوگی۔ صدر ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہیں۔برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے اس بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ بورڈ آف پیس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل درآمد کے لیے کیا گیا ہے۔