تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران سے کشیدگی پر جنگ کے خدشے کا انتباہ

اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران سے کشیدگی پر جنگ کے خدشے کا انتباہ

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی دوبارہ کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، اور یہ صورتحال آئندہ دو دن کے اندر بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر اسرائیل کو اپنی قومی سلامتی کے خلاف کوئی سنگین خطرہ محسوس ہوا تو وہ کسی بیرونی منظوری کے بغیر فوری کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے خود مختار فیصلے کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر بروقت فوجی ردعمل دیا جائے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور خطے میں ممکنہ جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے مختلف سطحوں پر رابطے بھی ہو رہے ہیں۔