غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور تقریباً 40 زخمی ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں مختلف مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق غزہ کے الزوایدہ کے قریب ایک حملے میں ایک شخص شہید اور 8 زخمی ہوئے۔گزشتہ روز غزہ سٹی کے الشاطی کیمپ میں ایک رہائشی عمارت پر حملے کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید، تقریباً 40 زخمی اور متعدد افراد لاپتا ہوگئے تھے۔