مقبوضہ مغربی کنارہ( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی کارروائیوں میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں اب تک 100 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر 6 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ حالیہ عرصے میں فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج، آبادکاروں کے حملے، 4 فلسطینی شہید
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں