تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اشارہ دیا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف اکیلے بھی کارروائی کر سکتا ہے۔اسرائیلی چینل 7 کو انٹرویو دیتے ہوئے اتمار بن گویر نے کہا کہ اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے گا تو یہ بڑی سادگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے میں حقیقت سے دور سوچ رکھتا ہے اور یہ توقع رکھنا کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے گا یا اسرائیل کے خلاف مبینہ عزائم سے دستبردار ہو جائے گا، درست نہیں۔بن گویر کے مطابق اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرے اور اگر ضرورت پڑے تو اکیلے بھی کارروائی کرے۔انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اس اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی دوست ملک کی ہدایات کا پابند نہیں ہو سکتا، چاہے وہ ملک کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو۔
اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں