تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

لبنان میں اسرائیلی حملے، ایک ہلاک اور آٹھ زخمی

لبنان میں اسرائیلی حملے، ایک ہلاک اور آٹھ زخمی

لبنان ( مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں دو دیہات کے رہائشی علاقے نشانہ بنائے گئے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے جنوبی قصبوں کفر تبنیت اور عین قانا میں کیے گئے، جہاں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور عین قانا میں دھویں کے بادل اٹھنے کے مناظر دیکھے گئے۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ان علاقوں کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی تھی اور دعویٰ کیا کہ کارروائی کا مقصد اسلحہ ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ بمباری زیادہ تر رہائشی علاقوں میں کی گئی۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی علاقے انصاریہ میں ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے، جبکہ قلیلہ میں ایک اور حملے میں مزید چار افراد زخمی ہوئے۔ بعض گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور کارروائیاں بغیر کسی پیشگی وارننگ کے کی گئیں۔واضح رہے کہ نومبر 2024 میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنگ بندی کے بعد اب تک 360 سے زائد افراد اسرائیلی کارروائیوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں، اور لبنان نے ان حملوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے متعدد بار احتجاج کیا ہے۔